Saturday, March 16, 2019

دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی

دفتر خارجہ نے نیوزی لینڈ میں دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی
دفتر خارجہ نے کرائسٹ چرچ میں دہشت گرد حملے کے بعد لاپتہ پاکستانیوں کی تفصیلات جاری کردی ہیں جس کے مطابق واقعے کے بعد 9 پاکستانی لاپتہ ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرفیصل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کرائسٹ چرچ کی 2 مساجد میں دہشتگردی کے دوران 9 پاکستانی لاپتہ ہوئے۔ ان میں ذیشان رضا اوران کے والد و والدہ، ہارون محمود ،سہیل شاہد، سید اریب احمد، سید جہانداد علی، نعیم راشد اورطلحہ نعیم شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ میں ہمارا سفارتی مشن مزید تفصیلات لے رہا ہے۔

دوسری جانب مقامی میڈیا نے دفتر خارجہ کی جانب سے لاپتہ قراردیئے گئے 9 پاکستانیوں میں سے نعیم راشد اورطلحہ نعیم کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ نعیم راشد حملہ آورسے مزاحمت کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے اور بعد میں انہوں نے اسپتال میں دم توڑ دیا تھا۔

— Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) March 16, 2019

واضح رہے کہ گزشتہ روز کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پرفائرنگ کرکے 49 معصوم مسلمانوں کو شہید کرنے کے واقعے کے دوران پاکستانی شہری نعیم راشد نے بھی اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے دوسروں کی جان بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کردی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HolAwg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times