Wednesday, March 27, 2019

فٹنس ٹیسٹ ایک بار پھر ورلڈکپ کے امیدواروں کا منتظر

پاکستانی کرکٹ ٹیم
 ایک بار پھر ورلڈکپ کے امیدواروں کے لئے فٹنس ٹیسٹ کا انتظام کیا ہے جو 14اپریل ہوگا۔

ورلڈکپ میں شرکت کے امیدواروں کی فٹنس 14اپریل کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پرکھی جائے گی، ابوظبی میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے بتایا کہ قومی کرکٹرز کی فٹنس میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی مزید کام کرنا ہوگا، قومی ٹیم ورلڈکپ میں شرکت کیلیے 23اپریل کو انگلینڈ روانہ ہوگی،اس سے قبل کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ لیے جائیں گے جس میں پاس ہونا ضروری ہے۔

چیمپئنز ٹرافی2017کے اسکواڈ میں شامل عمر اکمل کو فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے پر ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے وطن واپس بھجوا دیا تھا، پاور ہٹر کی متلاشی منیجمنٹ اور سلیکٹرز نے مڈل آرڈر بیٹسمین کو کینگروز سے آزمائشی سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق عمر اکمل کی فٹنس پر اب بھی شکوک موجود ہیں،آرتھر نے کہا کہ عمراکمل اچھی تیاری کے ساتھ یو اے ای آئے، ڈسلپن کے حوالے سے بھی ان میں تبدیلی آئی ہے،وہ ایک عرصے بعد ٹیم میں شامل ہوئے اور اچھی طرح جانتے ہیں کہ ہمیں ان سے کس طرح کی توقعات ہیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HGikfX

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times