
وزیر اعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو پلوامہ واقعے کے بعد ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔
برطانوی وزیراعظم نے بھارتی پائلٹ کی رہائی کے پاکستان کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی حکومتوں سے رابطے میں ہیں۔
وزیراعظم عمران خان نے برطانوی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی جس پر برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بھی وزیراعظم عمران خان کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث وزیراعظم عمران خان کو کئی ممالک کے سربراہان نے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ثالثی کی پیشکش کی ہے جس میں اردن کے شاہ عبداللہ، ترک صدر اور سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر و دیگر شامل ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UkeMCz
0 comments: