
شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف کا علاج نہ کرنا جرم ہے، ایک بیمار شخص کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنانا کم ظرفی ہے، ای سی ایل میں نام ہونے کے باوجود وزراء بیرون ملک جاتے ہیں، لیکن ملک کو جوہری طاقت بنانے والے کو علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت نہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف پاکستان کا فخر ہے، پنجاب حکومت کے اپنے بنائے ہوئے میڈیکل بورڈز کی رائے نہ ماننا حکومت کی بدنیتی اور اخلاقی پستی کو ظاہر کرتا ہے۔
شہباز شریف نے مطالبہ کیا کہ نوازشریف کو بلاتاخیر عارضہ قلب کی تمام سہولیات والے اسپتال منتقل کیاجائے، اس کام میں پہلے ہی تاخیر ہوچکی ہے، مزید کسی تاخیر، غفلت اور مجرمانہ لاپرواہی کے ذمہ دار عمران خان اور ان کی حکومت ہوگی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NNLDO0
0 comments: