
واہگہ میں پاک-بھارت سرحد پر پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران انتہائی پرجوش مناظر دکھائی دیے جہاں شرکاء نے ’اللہ اکبر‘ اور ’پاکستان زندہ باد‘ کے نعروں سے لہو گرما دیا۔
پرچم اتارنے کی تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی جبکہ اس موقع پر پاکستان رینجرز کے کڑیل جوانوں کے ساتھ ساتھ عوام کا جوش و خروش اور فلک شگاف نعرے بے مثال تھے۔
رینجرز کی دلیرانہ انداز کی پریڈ کے دوران تقریب دیکھنے کے لیے موجود عوام اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2WiTIwR
0 comments: