Friday, March 1, 2019

وزیراعظم کو نوبیل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع

وزیراعظم عمران خان
وزیراعظم عمران خان کو نوبیل امن انعام دینے کے لیے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرادی گئی۔

وزیر اطلاعات چوہدری فواد کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے کشیدگی کم کرنے کے لیے دانش مندانہ کردار ادا کیا، بھارتی قیادت کا جنگی جنون دونوں ممالک کے درمیان تناؤ کا سبب بنا۔

قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی قیادت کا اظہارِ جارحیت دونوں ایٹمی ریاستوں کو جنگ کے دہانے پر لے آیا، عمران خان نے مہارت کے ساتھ اس صورتحال کو امن کی جانب موڑ دیا، امن کے لیے خدمات پر وزیراعظم عمران خان کو نوبل امن انعام دیا جائے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پاک بھارت کشیدگی کے ماحول میں جذبہ خیر سگالی کے تحت بھارتی فضائیہ کی جانب سے دراندازی کے نتیجے میں گرفتار ہونے والے بھارتی پائلٹ کی رہائی کا اعلان کیا جسے دنیا بھر میں امن کے لیے بہترین اقدام قرار دیا جارہا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tK8JLU

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times