
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔ اس دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ان کی ملاقات بھی ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی و پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ باہمی فوجی تعاون کو مزید وسعت دینے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
کمانڈر بحرین نیشنل گارڈ کا کہنا تھا کہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کا کردار قابل قدر ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف سے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کی سربراہی میں اسلامی فوجی اتحاد کے وفد نے ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں باہمی دلچپسی کے امور اور علاقائی امن و استحکام پر گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف نے علاقائی امن اور سیکیورٹی کے لیے اسلامی فوجی اتحاد کی کاوشوں کو سراہا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UQBKkY
0 comments: