Monday, March 18, 2019

ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں: ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں
ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے ہالینڈ میں تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے کہا کہ ہالینڈ میں ہمارے سفیر کے مطابق تمام پاکستانی خیریت سے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر اتریخت میں ترک نژاد شہری نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ 10 بجکر 45 منٹ پر پیش آیا تھا جس کے بعد انسداد دہشت گردی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ایک عمارت کو بھی اپنی تحویل میں لے لیا تھا۔

میئر اتریخت نے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ حملے میں 9 افراد زخمی ہوئے۔

بعدازاں اتریخت پولیس کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

 



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ujsgTH

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times