
محبوبہ مفتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں کہا کہ ‘بالاکوٹ میں کارروائی کی سچائی پر سوالات اٹھانے والون کو غدار قرار دینا حیران کن ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘اپوزیشن کو بے روزگاری، جی ایس ٹی، کرنسی کی بے قدری اور کسانوں کے مسائل پر الیکشن کے پیش نظر پردہ ڈالنے کے لیے فضائی کارروائی جیسی چال کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
محبوبہ مفتی نے اپنی دوسری ٹویٹ میں کہا کہ اس وقت جب جنگی دیوانہ پن اور جنون محب الوطنی کی آڑ میں عروج پر ہے اور ایسے میں بالاکوٹ کی کارروائی کے ذریعے سیاسی ہل چل کو کم کرنا صرف بی جے پی کو فائدہ دے گی۔
انہوں نے کہا کہ ‘اس میں کوئی حیرت نہیں کہ رافیل معاہدہ، بے روزگای، کمزور معاشی بڑھوتری عدم توجہ کے باعث دھندلا گئی ہے۔؎
Calling those who question the veracity of Balakot strikes anti national is baffling. However the opposition should not fall into this trap of changing the entire election discourse from pressing issues like demonetisation, GST , unemployment,farmers distress to these strikes.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) March 3, 2019
بھارتی زیر تسلط جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ بطور بھارتی شہری ‘ہر کسی کو بالاکوٹ آپریشن کی سچائی پر سوال کرنے کا حق ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت اس آپریشن کی تفصیلات کے حوالے سے ابہام میں ہے اس لیے سوالات اٹھانا بالکل فطری بات ہے۔
محبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘یہ بات دشمن کو کیسے مدد کرسکتی ہے’ کیونکہ یہ بھارتی حکومت کے مفاد میں ہے اور ان کی نظریں اس معاملے پر سیاسی فائدہ حاصل کرنے پر مرکوز ہیں۔
خیال رہے ان کا بیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے پٹنہ میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پلوامہ واقعے کے جواب میں بالاکوٹ پر کارروائی کے ثبوت مانگنے پر اپوزیشن جماعتوں پر سخت تنقید کے بعد آیا ہے۔
Presently when war frenzy & jingoism in the guise of patriotism is at an all time high, allowing political discourse to be reduced to the Balakot strikes will only help BJP electorally. Its no wonder that the Rafale deal, unemployment , poor eco growth are fading into oblivion.
— Mehbooba Mufti (@MehboobaMufti) March 3, 2019
ھارت کے سیکریٹری خارجہ وجے گوخلے نے دعویٰ کیا تھا کہ بالاکوٹ میں کارروائی میں جیش محمد سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو مارا گیا ہے۔
بھارت کے ایک اور سینئر عہدیدار نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ تقریباً 300 دہشت گردوں کو مارا گیا لیکن نئی دہلی نے کسی قسم کے ثبوت فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا۔
بھارتی ائروائس مارشل آر جی کے کپور نے 28 فروری کو پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ ہلاکتوں کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا اور بھارتی فضائیہ نے جو کچھ تباہ کیا وہ ہدف تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی جناب سے بالاکوٹ میں کسی قسم کی بم باری کے دعووں کو مسترد کرتے ہوئے میڈیا کو تمام علاقے کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی تاہم جہاں پر بھارتی طیاروں نے جاتے ہوئے پے لوڈ گرایا تھا جس سے کئی درختوں کو نقصان پہنچا تھا۔
پاکستان نے بھارت پر درختوں کو نقصان پہنچانے پر ماحولیات آلودگی پھیلانے کا الزام عائد کیا تھا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TbPava
0 comments: