Friday, March 8, 2019

توانائی کے مسائل کا حل سندھ کے پاس کوئلہ اور رینیوایبل انرجی کی شکل میں موجود ہے: وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ رواں ماہ ہم تھر میں پہلا بجلی کا الیکٹران کوئلہ سے پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے۔ ہم زبردست قوم ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، اگر مل کر جدوجہد کریں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا این ای ڈی یونیورسٹی کی زرعی پائیدار ترقی کانفرنس میں شرکت۔ خطاب میں کہا کہ اس وقت دنیا کو غربت، سماجی ترقی، موسمی تبدیلی، ماحولیاتی مسائل جیسے چیلنجز ہیں۔ ہم زبردست قوم ہیں، ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی، اگر مل کر جدوجہد کریں تو ہمیں کوئی نہیں روک سکتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ رواں ماہ ہم تھر میں پہلا بجلی کا الیکٹران کوئلہ سے پیدا کر کے نیشنل گرڈ میں شامل کریں گے۔ توانائی کے مسائل کا حل سندھ کے پاس کوئلہ اور رینیوایبل انرجی کی شکل میں موجود ہے۔

مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہم ہائیبرڈ وار فیر میں پھنسے ہوئے ہیں، ہمارا ایک مسئلہ فیصلے لینے میں تاخیر بھی ہے۔ حکومت اگر وقت پر فیصلہ نہیں کرے گی تو مسائل حل نہیں ہوں گے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2SR3B2R

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times