
سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل اسٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لے کر پاکستان کی نمائندگی کی ۔
مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔
پہلے راؤنڈ کے دو منٹ میں خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکوں کوبہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔
ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے مقابلے میں نیوزی لینڈ کے کھلاڑی کو بھی شکست دی۔
مقابلے میں کامیابی پانے پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JfpwkO
0 comments: