
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں قومی سلامتی سے متعلق اہم فیصلوں پر کابینہ ارکان کو اعتماد میں لیا گیا اور نیشنل ایکشن پلان پرعمل درآمد کا جائزہ بھی لیا گیا، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے کالعدم تنظیموں پر پابندی سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی۔
وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ارکان کو پاک بھارت کشیدہ صورت حال پر بریفنگ دی جس پر کابینہ ارکان نے صورتحال معمول پر لانے کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کی تعریف کی۔
کابینہ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد قومی مفاد میں کیا جارہا ہے جب کہ پاک بھارت کشیدہ صورت حال میں مزید بہتری لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں، پاکستان ذمہ دار ملک کے طور پر قیام امن کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو علاج کی سہولت فراہم کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان نے پنجاب حکومت کو ہدایت جاری کی ہیں۔
ساٹ
ان کا کہنا تھا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا ہے۔ قومی لائحہ عمل میں طے ہے کہ پاکستان کی سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہو گی۔
وزیراطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ کابینہ نے قومی سلامتی کے معاملے پر تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنے کا عزم کیا۔پوری دنیا نے نریندر مودی کے موقف کو تسلیم نہیں کیا۔بین الاقوامی دنیا میں پاکستان کے موقف کو پذیرائی ملی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HkOXyW
0 comments: