Monday, March 4, 2019

نامور اداکار شہریار منور نے نئی زندگی کے سفر سے سب کو حیران کر دیا

پاکستانی اداکار شہریار منور اور انکی منگیتر ہالہ سومرو
پاکستانی اداکار شہریار منور کا شمار پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سب سے خوبروں نوجوانوں میں کیا جاتا ہے تاہم اب انہوں نے اپنی منگنی کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔

سوشل میڈیا پر شہریار منور کی منگنی کی تصاویر وائرل ہیں، اس تقریب میں اداکار منفرد رنگ کے تھری پیس سوٹ میں نظر آئے، جبکہ ان کی منگیتر گلابی رنگ کے خوبصورت جوڑے میں موجود ہیں۔

اداکار شہریار منور صدیقی کی منگیتر کا نام ہالہ سومرو ہے جو پیشے سے ڈاکٹر ہیں۔

وہ ڈاکٹر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک آرٹسٹ بھی ہیں جنہیں مصوری کا بےحد شوق ہے۔

خیال رہے کہ شہریار منور کا نام پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور مایا علی کے ساتھ بھی ماضی میں جوڑا گیا، تاہم اداکار نے ان افواہوں کے حوالے سے کبھی کوئی بیان نہیں دیا۔

اور اب اداکار نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی منگیتر ہالہ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے ان تمام افواہوں کو بےبنیاد ٹھرا دیا ہے۔

اداکار نے اپنی تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’آخر کار ہالہ سومرو کے ساتھ منگنی ہوگئی‘۔

منگنی کی اس تقریب کی کوئی ویڈیو تو سامنے نہیں آئی تاہم رپورٹس ہیں کہ اداکار نے نہایت سادہ انداز میں منگنی کی جس میں صرف ان کے اور ہالہ کے گھر والے موجود تھے۔

کیریئر کے حوالے سے بات کریں تو شہریار منور اس وقت اپنی فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں کام کررہے ہیں۔

اس فلم میں ان کے ہمراہ مایا علی مرکزی کردار نبھارہی ہیں، جبکہ فلم کی ہدایات عاصم رضا دے رہے ہیں۔

فلم میں ماہرہ خان اور زارا نور عباس بھی ایک اہم کردار نبھارہی ہیں۔

فلم ’پرے ہٹ لو‘ رواں سال عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز ہوگی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2IOWGav

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times