Wednesday, March 20, 2019

بلاول بھٹو نے نیب پیشی سے قبل شعرانہ انداز اپنایا

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی احتساب بیورو راولپنڈی کے سامنے پیش ہونے سے قبل شاعرانہ انداز اپنا لیا۔ حبیب جالب کی مشہور نظم کے اشعار سوشل میڈیا پر شیئر کر دیئے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر نیب راول پنڈی میں پیشی سے قبل حبیب جالب کے یہ اشعار بلاول بھٹو نے ٹوئٹ کئے۔

میں بھی خائف نہیں تختہِ دار سے
میں بھی منصور ہوں کہہ دو اغیار سے
کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے
ظلم کی بات کو جہل کی رات کو
میں نہیں مانتا میں نہیں جانتا 

 

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ملک بھر سے جیالوں کو اسلام آباد پہنچنے کا حکم دیا گیا تھا۔

پیپلز پارٹی کی پنجاب قیادت 20 مارچ کی صبح لاہور سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی۔

واضح رہے کہ نیب نے 20 مارچ کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ان کے والد سابق صدر آصف علی زرداری کو پیش ہونے کا حکم دے رکھا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ukcBn6

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times