
تفصیلات کے مطابق سکھر میں پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ نے یوم پاکستان کے دن اپنے پیغام میں کہا پاکستان کے لئے آج کے دن کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، اقبال کا خواب، قائد اعظم کی جدوجہد اور بڑوں کی قربانیوں سے پاکستان بنا۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا تحریک میں سرسید احمد اور حسن علی آفندی کو یاد نہ کرنا زیادتی ہوگی، پاکستان کا پہلا جھنڈا صوبہ سندھ میں لہرایا گیا، پاکستان بنانے میں سابق مشرقی پاکستان ، وہاں کے سیاستدانوں کا بڑا کردار ہے۔
پی پی رہنما نے کہا پاکستان بننے کے بعد ہم نے کیا کیا نہیں کیا، ہم نے اپنے پہلے وزیر اعظم کو گولی کا نشانہ بنایا، شہید سہروردی جو پاکستان بنانے میں آگے تھے ان کی حکومت کو گرایا۔
ان کا مزید کہنا تھا ہم نالائق ہیں جوبچوں کو معیاری تعلیم، اچھا مستقبل نہیں دے رہے، پاکستان کے معاملے میں سب جماعتوں سےملکر، ایک ہوکر فیصلے کیے، احساس نہیں درخت کیا فائدہ دیتے ہیں بس انکو کاٹنے پر زور ہے، دوسرے ممالک میں درخت کاٹنے پر 302 کا کیس بنتا ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TYa6Wn
0 comments: