Thursday, March 14, 2019

امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا

 امریکی کانگریس
امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی طرف سے ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا۔

امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی ایمرجنسی کا نفاذ مسترد کردیا، امریکی سینیٹ میں ایمرجنسی کے خلاف 59 اور حق میں 41 ووٹ پڑے جب کہ حکمران ری پبلیکن پارٹی کے 12 ارکان نے بھی ایمرجنسی کے خلاف ووٹ دیا۔

امریکی سینیٹر چک شومر نے کہا ہے کہ امریکا میں پہلی بار نیشنل ایمرجنسی سرکاری طور پر مسترد ہوئی ہے۔

دوسری جانب وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کا پاس کردہ بل ویٹو کردیں گے۔

واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی سرحد پر دیوار کے فنڈز کیلیے ایمرجنسی لگائی تھی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HvH2Pg

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times