
آصف زرداری نے اپنے جواب میں نیب کے دائر اختیار پر سوال اٹھاتے ہوئے کہاہے کہ نیب نجی کمپنی کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکتا ہے۔
اور نجی کمپنی سے متعلق سوالنامہ نیب اختیارات سے تجاوز ہے۔ آصف زرداری کا اپنے جواب میں کہناتھا کہ پارتھینون کمپنی کیلئے ڈیڑھ ارب روپے قرض کاعلم نہیں، محمد یونس، الطاف حسین میرے شراکت دارتھے، پارک لین کمپنی میں صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھاجبکہ صدر بننے سے پہلے کمپنی ڈائریکٹر شپ سے مستعفی ہوا ۔
آصف زرداری کا اپنے جواب میں کہناہے کہ میرا اوربلاول کاپار تھینون کمپنی سے کوئی تعلق نہیں، پارک لین کمپنی میں چھوٹا شراکت دار ہوں، پارک لین کمپنی 1989 میں خریدی،اقبال میمن، کم عمربلاول،رحمت اللہ میرے شراکت دارتھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Ywx1Hs
0 comments: