Monday, March 18, 2019

نیدر لینڈ میں نامعلوم ملزم کی ٹرام میں فائرنگ، متعدد افراد زخمی

نیدر لینڈز کے شہر اتریخت میں نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی
نیدر لینڈز (ہالینڈ) کے شہر اتریخت میں نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سفر کرنے والے مسافروں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق نامعلوم شخص نے ٹرام پر فائرنگ کی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد حکام نے ٹرام اسٹیشن کے قریب علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تقریباً 10بجکر 45 منٹ پر پیش آیا جس کے بعد اینٹی ٹیررازم پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سڑکوں کو کلئیر رکھیں تاکہ رضاکار جائے وقوعہ تک پہنچ سکیں جب کہ تین ہیلی کاپٹرز جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردیے گئے ہیں۔

پولیس ترجمان لوسٹ لینسہیگ کا کہنا ہے کہ ملزم کی جانب سے کئی فائر کیے گئے جس میں متعدد افراد زخمی ہوئے تاہم انہوں نے زخمیوں کی تعداد میں متعلق آگاہ نہیں کیا۔

ترجمان کے مطابق فائرنگ کرنے والا ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HsDAWn

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times