
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے جاوید بھٹو کے قتل کے الزام میں 45 سالہ شخص ہلمین جورڈن کو حراست میں لے لیا۔
ادارے کے مطابق جاوید بھٹو کو تقریباً صبح 11 بجے کے قریب فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، حملہ آور مبینہ طور پر ان کا پڑوسی ہے اور ان کا جاوید بھٹو کے ساتھ کوئی تنازع چل رہا تھا۔
دوسری جانب انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون نے جاوید بھٹو کے اہل خانہ کے رکن کے حوالے سے بتایا کہ ’وہ (حملہ آور) بہت زیادہ شراب پیتا تھا اور اکثر بہت چلاتا اور عجیب رویہ رکھتا تھا، جاوید بھٹو کی جانب سے حال ہی میں ان کے خلاف عمارت کے مالک مکان سے شکایت کی گئی تھی‘۔
واضح رہے کہ جس جگہ پر فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا اس مقام پر قتل کے واقعات میں اضافہ دیکھ جارہا ہے۔ جاوید بھٹو، صحافی نفیسہ ہود بھائی کے شوہر اور معروف پاکستانی ماہر طبیعات پرویز ہود بھائی کے بہنوئی تھے۔
اس کے علاوہ جاوید بھٹو امریکا منتقل ہونے سے قبل سندھ یونیورسٹی میں شعبہ فلسفہ کے سربراہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے تھے۔
جاوید بھٹو کی موت پر مختلف صحافیوں اور دانشوروں نے دکھ کا اظہار کیا اور ٹوئٹر پر تعزیتی پیغامات پوسٹ کیے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NCgjBu
0 comments: