Thursday, March 14, 2019

عدالت نے پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی

عدالت نے پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن پر نوازشریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دے دی
احتساب عدالت نے پنجاب پولیس کو سانحہ ماڈل ٹاوٴن میں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ہی تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

پنجاب پولیس کے ڈی ایس پی محمد اقبال اسلام آباد کی احتساب عدالت میں درخواست دائر کی، جس میں مؤقف اپناتے ہوئے استدعا کی کہ نواز شریف ماڈل مقدمے میں نامزد ملزم ہیں، نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت دی جائے۔

نیب کی جانب سے ڈی ایس پی محمد اقبال کی درخواست کی مخالف کی گئی، اور مؤقف پیش کیا کہ پنجاب پولیس نواز شریف سے تفتیش کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرے۔

احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پنجاب پولیس کی درخواست منظور کرلی اور ماڈل ٹاوٴن کیس کی تفتیش کے سلسلے میں نواز شریف سے جیل میں ہی ملنے کی اجازت دے دی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Fbzz6o

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times