
اور وہ بھی ایسے مقصد کے لیے کہ لوگ اس کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔ شنگھائسٹ کے مطابق یہ پولیس آفیسر چینی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر فوشن میں فرائض سرانجام دیتا ہے۔
گزشتہ دنوں اس نے آن لائن دھوکے بازی سے متعلق لوگوں کو آگہی دینے کے لیے ایک ویڈیو بنائی۔ اس ویڈیو کے لیے اس نے میک اپ کیا۔
لڑکیوں والے کپڑے اور وِگ پہنی اور اس کے ایک ساتھی آفیسر نے اس کے ہاتھوں میں ہتھکڑی پہنا دی، جس کے بعد اس کی ویڈیو بنائی گئی۔
اس ویڈیو کا مقصد لوگوں کو یہ بتانا مقصود تھا کہ انٹرنیٹ پر جرائم پیشہ لوگ کس طرح لڑکیوں کا روپ دھار کر لوگوں کو پھانستے اور لوٹتے ہیں۔
لوگوں نے اس ویڈیو سے کتنا اثر لیا یہ تو وقت بتائے گا لیکن یہ آفیسر لڑکی بن کر اتنا خوبصورت لگ رہا تھا کہ لڑکیاں اس سے حسد کرنے لگیں۔
ایک لڑکی نے لکھا کہ ”میں ایک لڑکی ہوں، یہ آفیسر مرد ہو کر لڑکی بننے کے بعد اتنا خوبصورت لگ رہا ہے کہ میں تو حسد میں مبتلا ہو گئی ہوں۔
“ یہی نہیں بلکہ اکثر لڑکیاں کمنٹس میں اس آفیسر سے اس کی خوبصورتی کا راز بھی پوچھ رہی ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 60لاکھ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ueL4ng
0 comments: