
پاکستان اور ملائیشیا نے باہمی مفاہمت کی پانچ یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ ملائیشیا نے جے ایف سیونٹین طیاروں کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ملائیشیا نے پاکستان کو دفاعی نمائش میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ پاکستان دفاعی نمائش میں جے ایف 17 طیاروں کی نمائش کرے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ملائیشیا نے پاکستان سے حلال گوشت اور چاول خریدنے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ دونوں ممالک کے مابین بینکوں کی شاخیں کھولنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
وزیر خزانہ اسد عمر نے مزید کہا کہ پاکستان سیاحت کےشعبے میں ملائیشیا کے تجربات سے مستفید ہوگا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TR3vgR
0 comments: