
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف ان دنوں العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی 7 سال قید کی سزا لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں کاٹ رہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور دوران قید ان کی صحت کے حوالے سے کئی میڈیکل بورڈز بھی بن چکے ہیں۔
نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ والد سے ملاقات کیلئے اجازت کی منتظر ہوں اور ان کی طبیعت بھی ٹھیک نہیں ہے۔
I am still waiting for the permission to meet MNS. He is unwell & its been 5 days that I have no access to him. Not even his personal physician has been allowed to see him.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2019
A humble reminder: Force of retribution never sleeps.
انہوں نے کہا کہ پانچ روز گزر گئے ہیں، والد سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے اور ذاتی معالج کو بھی پانچ روز سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی۔
اور کوئی طریقہ بھی نہیں کہ میں ان کی خیریت معلوم کر سکوں یا طبیعت کا پوچھ سکوں۔ میں بہت پریشان ہوں کیونکہ انہوں نے کہا تھا کہ خدا نا خواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔ کوئی خبر نہیں ان کی۔ آپ سب ان کو دعاوں میں یاد رکھنا۔ https://t.co/cnjnjZva5I
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 18, 2019
مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی اور طریقہ بھی نہیں کہ میں والد کی خیریت معلوم کرسکوں، طبیعت پوچھ سکوں، میں بہت پریشان ہوں اور آپ سب اپنی دعاؤں میں انھیں یاد رکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ والد نے کہا تھا کہ اگر خدانخواستہ کچھ ہوا تو وہ کسی سے نہیں کہیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی جیل میں سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی تھی اور ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے سندھ میں علاج کرانے کی پیش کش کی تھی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2W7lH2H
0 comments: