
گزشتہ روز بھارتی شہر لکھنو میں دو کشمیری نوجوان سڑک پر روزگار کمانے کے لیے ڈرائی فروٹ بیچ رہے تھے کہ اچانک زعفرانی رنگ کے کپڑوں میں ملبوس بی جے پی اور وشوا ہندودل کے انتہا پسند کارکنوں نے ان پر حملہ کردیا اورانہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔
کشمیری نوجوان مسلسل رو رو کر اپنی جان بخشنے کی بھیک مانگتے رہے لیکن ہندو انتہا پسندوں کو بالکل بھی ترس نہیں آیا اور وہ انہیں ڈنڈوں، لاتوں اور تھپڑوں سے تشدد کا نشانہ بناتے رہے۔
معصوم اوربے گناہ کشمیریوں پرہونے والے ظلم کو دیکھ کر جہاں ہر آنکھ اشک بار ہوگئی وہیں بھارتی اداکارہ گوہر خان بھی یہ ظلم دیکھ کر پھٹ پڑیں اور ٹوئٹر پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر داڑھی والا شخص دہشتگرد نہیں ہوتا،
امید ہے درست سوچ اور ذہنیت رکھنے والے ہندو بھی یہ سب دیکھ کر اورزعفرانی رنگ کی غلط وضاحت سے خوفزدہ ہوں گے۔ گوہر خان نے ہندو انتہا پسندوں پر غصہ کرتے ہوئے کہا نفرت پھیلانا اورعقیدے کے نام پر دہشتگردی پھیلانا بند کرو۔
Kaun terrorist aur kaun victim ?????? Every beard sporting man is not a terrorist! Hopefully the right minded Hindus will be appalled too by the Misrepresentation of the saffron color !!! Speak up! Stop the hate ! Stop terrorism ! Of all kinds , in the name of ALL faiths ! ? https://t.co/pseMZdH7Fn
— Gauahar Khan (@GAUAHAR_KHAN) March 7, 2019
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی اداکار جان ابراہم نے بھی بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان سے متعلق دقیانوسی سوچ رکھتا ہے جو بہت خطرناک ہے اور اس سوچ کو بدلنے کی ضرورت ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HmyGJu
0 comments: