تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو نے نیب میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں آپ سب کا بہت شکرگزار ہوں، آئین سے ہر آمر کا ڈالا گیا قانون نکالیں گے، نیب میرا احتساب ایک سال سے کم عمر سے شروع کر رہا ہے۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں آمر کے قانون میں تبدیلی نہیں کرسکے، قانون میں تبدیلی نہ کرنا ہماری غلطی تھی، ہماری حکومت آئی تو اپنی غلطی کودرست کریں گے۔
چیئرمین پی پی نے کہا نیب کو پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چوری کرنےکے لیے بنایا گیا ہے، حکومت میں شامل وزیرکالعدم تنظیم کےساتھ کام کرتے رہے، کالعدم تنظیموں کے ساتھ کام کرنے والے وزیروں کو نکالاجائے۔
ان کا کہنا تھا میں انسانی حقوق کچلنےاور معاشی قتل کےخلاف آوازاٹھا رہا ہوں، کالعدم تنظیموں کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے، آئین کے ذریعے ہر کالا قانون ختم کریں گے، ہم ان نوٹسز سے نہیں ڈرتے، ہم سب مل کر بے نظیربھٹو شہید کا خواب پورا کریں گے۔
خیال رہے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اوربلاول بھٹو سے نیب نے ابتدائی تفتیش مکمل کر لی،دونوں اسلام آباد میں نیب کے دفتر میں پیش ہوئے، تفتیشی حکام نے سوا گھنٹہ پوچھ گچھ کی اور سوالنامہ بھی دیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CthIG5
0 comments: