
قومی احتساب بیورو نے شاہد خاقان عباسی کو آج نیب راولپنڈی طلب کر رکھا تھا لیکن سابق وزیراعظم نے بیرون ملک ہونے کی وجہ سے خط لکھ کر پیشی سے معذرت کر لی۔
سابق وزیراعظم نے نیب کی تفتیشی ٹیم کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک ہیں اس لیے پیش نہیں ہوسکتے، نیب پیشی کےلیے 17 مارچ کے بعد کی تاریخ دے۔
نیب نے ن لیگی رہنما کو رواں ہفتے ایل این جی اسیکنڈل سے متعلق سوالات کے جواب جمع کرانے کا کہا تھا تاہم وہ مسلسل تیسری بار پیش نہیں ہوئے۔
شاہد خاقان عباسی پر بطور وزیر پیٹرولیم قطر سے مہنگے داموں ایل این جی کی خریداری کا معاہدہ کرنے کا الزام ہے۔
سابق وزیراعظم صرف ایک بار 19 فروری کو پیش ہوئے تھے جبکہ 8 اور 28 فروری کو پیش ہونے سے معذرت کی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2TC2BUH
0 comments: