
چین اور پاکستان جنگلات ورکنگ گروپ کا پہلا اجلاس آج بیجنگ میں ہوا جس میں دونوں ممالک کے درمیان جنگلات میں تعاون کے لئے ترجیحی علاقوں کی نشاندہی کی گئی۔
اجلاس میں چین کے قومی جنگلات اور گراس لینڈ بیورو کے بین الاقوامی تعاون کے محکمے اور پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے محکمے کے حکام نے شرکت کی۔
دونوں فریقین نے جھیلوں کی بحالی، زمین کے بنجر ہونے کی روک تھام، جنگلی حیات کا تحفظ اور دوسرے متعلقہ امور میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ اجلاس گزشتہ سال نومبر میں دونوں ملکوں کےدرمیان مفاہمت کی یادداشت کا حصہ تھا جس میں جنگلات کے فروغ میں تعاون کےلئے ترجیحی شعبوں میں نشاندہی پر زور دیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CFp21F
0 comments: