Friday, March 22, 2019

وزیراعظم عمران کی معروف عالم دین تقی عثمانی پر حملے کی مذمت

زیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین تقی عثمانی پر حملے کی مذمت
زیراعظم عمران خان نے معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائے کرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسےجیدعالم دین ملک اورعالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی تقی عثمانی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈز کےجاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے مفتی تقی عثمانی کی خیروعافیت کی خبر پر اظہاراطمینان کیا اور کہا مفتی تقی عثمانی جیسے جید عالم دین ملک اور عالم اسلام کا اثاثہ ہیں۔

عمران خان نے ہدایت کی صوبائی حکومتیں علمائےکرام کی سیکیورٹی یقینی بنائیں، مفتی تقی عثمانی جیسی قابل قدرہستی پرحملہ گھناؤنی سازش ہے ، سازش بے نقاب کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش بروئےکار لائی جائے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CybpRQ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times