
1940 کو اس دن قرار داد لاہور منظور کی گئی تھی جس کے تحت برصغیر کے مسلمانوں نے اپنے لئے علیحدہ وطن کا ایجنڈا طے کیا تھا۔ جس کی یاد میں یہ دن منایا جاتا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی اور ریاستی دارالحکومت میں اکیس، اکیس توپوں کی سلامی سے ہوگا۔
مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی۔ بڑی سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔اس دن کی اہم تقریب اسلام آباد میں فوج کی پریڈ ہے جس میں تینوں مسلح افواج اور سیکورٹی فورسز کے دستے مارچ پاسٹ کرینگے جبکہ جیٹ طیارے فضائی مظاہرے پیش کرینگے۔
چاروں صوبوں کی ثقافت کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کرنے والے فلوٹس بھی پریڈ کا حصہ ہونگے۔ اس سال ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پریڈ میں مہمان اعزازی ہونگے۔ صدر عارف علوی وزیراعظم عمران خان، اعلی حکام اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان بھی پریڈ دیکھیں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2OmxGqy
0 comments: