Friday, March 1, 2019

وینا ملک کے کرارے جواب پر بھارتی اداکارہ پر چپ طاری

پاکستانی اداکارہ وینا ملک
بھارتی پائلٹ کی گرفتاری پر واویلا کرنے والی بھارتی اداکارہ کو وینا ملک نے کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھارت کے گرفتار پائلٹ کی تصویر ٹویٹر پرشیئر کی جس کے ساتھ انہوں نے لکھا تھا کہ ’ابھی ابھی تو آئے ہو، اب آپ کی اچھی مہمان نوازی ہوگی‘۔

وینا ملک کی یہ ٹوئٹ جنگی جنون میں سوار بھارتیوں کو پسند نہ آئی اور خاصی تنقید کرنے لگے، وینا کی یہ ٹوئٹ خاص کر بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے تن بدن میں آگ بھڑکا گئی جس پر انہوں نے الٹا وینا ملک پر تنقید کرنا شروع کردی اور کہا کہ وینا جی آپ کو شرم آنی چاہیے، آپ بیمار مائنڈ سیٹ کی حامل ہیں، گرفتار پائلٹ ہمارا ہیرو ہے۔

 سوارا بھاسکر کے اس بیان پر وینا ملک نے انہیں کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اب تک اُس گرفتار پائلٹ کے ساتھ ویسا برتاؤ نہیں کیا جس کا وہ حق دار ہے بلکہ ہم نے تو اُس کے ساتھ وہ رویہ رکھا ہے جیسے ہم خود ہیں باقار، بالغ نظراور اب سے تمام شرم آپ لوگوں کے لیے ہے۔

 

وینا ملک نے اپنی ایک ٹوئٹ میں گرفتار پائلٹ کی تصویر اور مونچھوں کے مختلف انداز کی تصاویر بھی شیئرز کیں اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ اس طرح کی مونچھیں اس سے قبل میں نے کبھی نہیں دیکھیں۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ITa25Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times