Friday, March 1, 2019

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی

سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا آج پاکستان کا دورہ متوقع
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کے دورہ پاکستان کے شیڈول میں تبدیلی کی گئی ہے اور وہ پہلے بھارت جائیں گے۔

جمعرات کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا تھا کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا اہم پیغام لے کر جمعے کو پاکستان آئیں گے، تاہم گزشتہ روز سعودی وزیر خارجہ پاکستان نہیں آئے۔ پھر پاکستان نے بھی بھارت کو مہمان اعزازی کے طور پر بلانے پر او آئی سی کے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی وزیر خارجہ ولی عہد کا خصوصی پیغام لے کر پاکستان آئیں گے

سفارتی ذرائع کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر آج بھی پاکستان نہیں آئیں گے اور ان کے دورے کے شیڈول میں تبدیلی ہوگئی ہے۔ اتوار کو عادل الجبیر کی پاکستان آمد متوقع ہے جس کی حتمی تفصیلات زیر غور ہیں تاہم اس سے قبل وہ پہلے بھارت کا دورہ کرسکتے ہیں۔

عادل الجبیر کے مجوزہ دورہ پاکستان میں ملاقاتوں کو طے کرنے کا عمل جاری ہے۔ سعودی وزیرخارجہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا خصوصی پیغام لے کر آئیں گے۔ ان کے دورے کا مقصد پاک بھارت کشیدگی دور کرنے کے اقدامات کرنا ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2GWz0PK

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times