Friday, March 1, 2019

بھارتی پائلٹ کو آج شام بھارت کے حوالے کیا جائے گا

 بھارتی پائلٹ
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی پائلٹ کو آج سہ پہر واہگہ سرحد کے راستے بھارتی حکام کے حوالے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کوآج شام بھارت کے حوالے کیا جائے گا اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

بھارتی قائم مقام ہائی کمشنر اسلام آباد میں دفتر خارجہ آئے جہاں پاکستانی حکام نے انہیں پائلٹ حوالگی سے متعلق باضابطہ طور پر مطلع کردیا۔

پاکستان میں تعینات بھارتی ائیر اتاشی بھی اپنے پائلٹ کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔ دوسری جانب بھارتی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق انہوں نے گرفتار پائلٹ کی حوالگی کےلیے سفری دستاویزات مکمل کرلی ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو 27 فروری کو پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ گزشتہ روز وزیراعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی پائلٹ کو امن کے فروغ کیلیے بھارت کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tKxs2Y

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times