Tuesday, March 5, 2019

پی ایس ایل فور: پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی
پاکستان سپرلیگ سیزن فور کے 25ویں میچ میں مصباح الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر فتح اپنے نام کرلی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپرلیگ کا 25 واں میچ ابوظہبی کے شیخ زاہد اسٹیڈیم میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے ٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، امام الحق 6 کے مجموعی اسکور پر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں کامران اکمل 8، عمر امین اور ڈاؤسن 12 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹ گئے تھے۔
کیورن پولارڈ بھی 8 رنز اضافے کے بعد 20 کے مجموعی اسکور پر کلین بولڈ ہوئے، بعد ازاں کپتان ڈیرن سیمی اور مصباح الحق نے محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے شراکت داری قائم کی اور اپنی ٹیم کو فتح کے قریب لے گئے۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی آخری اوور میں نصف سنچری سے چار قدم دور آؤٹ ہوئے جبکہ مصباح الحق نے 55 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 59 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

زلمی کی جانب سے مصباح 59 ، کپتان سیمی 46 کے ساتھ نمایاں بلے باز جبکہ شاہین شاہ آفریدی 3 وکٹیں لے کر نمایاں گیند باز رہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Hf42C0

0 comments:

Popular Posts Khyber Times