Saturday, March 23, 2019

یوم پاکستان کی تقریب کے دوران سکول کی چھت گرنے سے 6 طلبہ سمیت خاتون ٹیچر جاں بحق

یوم پاکستان کی تقریب کے دوران سکول کی چھت گرنے سے 6 طلبہ سمیت خاتون ٹیچر جاں بحق
کشمیر روڈ پر نجی اسکول میں یوم پاکستان کی تقریب کے دوران خستہ حال چھت گرنے سے 6 کم سن طلبہ اور خاتون ٹیچر جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

گوجرانوالہ میں کشمیر روڈ پر کے ٹی ماڈل اسکول کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں متعدد طلبہ اور ٹیچر شدید زخمی ہوگئے۔

امدادی کارکنوں اور موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر بچوں کو اسپتال منتقل کیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 بچے اور ایک استانی جاں بحق ہوگئی جبکہ 16 افراد زخمی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نائلہ باقر اور دیگر حکام موقع پر پہنچ گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اسکول میں 23 مارچ اور رزلٹ کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wkk9SZ

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times