
پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے مقابلوں میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے علاوہ ہر ٹیم نے 7، 7 میچز کھیلے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز نے 8، 8 میچز کھیلے۔
پشاور زلمی پی ایس ایل فور میں اب تک پہلے نمبر پر ہے۔ زلمی نے 7 میچز کھیلے جس میں سے 5 میں فتح حاصل کی اور 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود ہے۔دوسرے نمبر پرکوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں۔ کوئٹہ کی ٹیم نے بھی 7 میچ کھیل کر پانچ میں فتح حاصل کی ہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پی ایس ایل فور میں شروع سے ہی پہلے نمبر پر موجود رہی لیکن دوسرے مرحلے میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا پائی اور 2 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ گلیڈی ایٹرز نے بھی 10 پوائنٹس حاصل کئے ہیں۔
پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے نمبر پر ہے۔ یونائیٹڈ نے سب سے زیادہ 8 میچز کھیلے ہیں اور 4 میں فتح حاصل کی ہے۔
لاہور قلندرز پی ایس ایل 4 میں اس وقت چوتھے نمبر پر ہے۔ قلندرز نے 7 میچ کھیلے ہیں اور 3 میں فتح حاصل کی۔ کراچی کنگز نے بھی 7 میچ کھیل کر 3 میں فتح حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہے۔
ملتان سلطانز کی کارکردگی اب تک اچھی نہیں ہے۔ سلطانز نے سب سے زیادہ 8 میچ کھیلے ہیں اور سب سے کم 4 پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ 4 کے لاہور میں ہونے والے تمام میچ کراچی منتقل کر دیئے گئے ہیں۔ حکام کا کہنا تھا کہ کم وقت میں لاجسٹکس کے چیلنجر ہوسکتے تھے اس لیے یہ میچز کراچی منتقل کیے گئے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2UhuOxe
0 comments: