
سندھ ہائیکورٹ نے اراضی الاٹمنٹ کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کیخلاف اراضی الاٹمنٹ کیس کی سماعت ہوئی، سابق وزیراعلیٰ سندھ عبوری ضمانت مکمل ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔
قائم علی شاہ نے کہا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں،جبکہ نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایاکہ ملیرندی کی 94 ایکڑ زمین غیر قانونی الاٹ کی گئی۔
عدالت نے نیب تفتیشی افسر کو پیشرفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کردی۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2FhNhU0
0 comments: