
افغان خبر رساں ادارے خاما کی رپورٹ کے مطابق حوا عالم نورستانی کو ووٹنگ کے دوران 4 ووٹ ملے، جس کے بعد ان کا تقرر نئے سربراہ کے طور پر کیا گیا۔
حوا عالم اس سے قبل پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں نورستان کی نمائندگی کے ساتھ ساتھ پارلیمانی کمیشن برائے انسانی حقوق اور پارلیمانی کمیشن برائے معلومات تک رسائی کی رکن رہ چکی ہیں۔
آزاد الیکشن کمیشن کے نئے سربراہ کے انتخاب کے لیے حوا عالم کے مدمقابل مولانا محمد عبداللہ تھے، تاہم وہ صرف 3 ووٹ ہی حاصل کرسکے۔
علاوہ ازیں عصمت اللہ مل آزاد الیکشن کمیشن کے نائب سربراہ جبکہ مسافر قوقندی سیکریٹریٹ کے چیف منتخب ہوئے۔
دوسری جانب زاہرا بایان شنواری افغانستان کے انڈیپنڈنٹ الیکٹرول کمپلینٹ کمیشن کی نئی سربراہ منتخب ہوئیں۔
خاما کی رپورٹ کے مطابق کمیشن کے انتظامی وفد کے ووٹنگ کے عمل کے دوران انہیں نیا سربراہ مقرر کیا گیا۔
آزاد انتخابی شکایتی کمیشن کے کمشنرز کی جانب سے کام کے پہلے روز چیف، ڈپٹی چیف اور سیکریٹریٹ چیف کو منتخب کیا گیا۔
زہرا بایان شنواری نے اس عہدے کے لیے دیگر امیدواروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے، اس کے بعد مولوی دین محمد نائب سربراہ جبکہ محمد قاسم الیاس کو چیف سیکریٹری منتخب کیا گیا۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CctjJv
0 comments: