
اسٹیٹ بینک نے نوید سنا دی، متحدہ عرب امارت کی جانب سے قومی خزانے کو مزید 2 ارب ڈالر جلد ملنے کی توقع ہے۔
متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو 3 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا، اسٹیٹ بینک کے مطابق وعدہ کی گئی رقم میں سے1 ارب ڈالر پاکستان جنوری میں وصول کرچکا ہے۔
اسٹیٹ بینک اور ابوظہبی فنڈ فار ڈویلپمنٹ نے بقیہ دو ارب ڈالر پاکستان کے خزانے میں منتقل کرنے کے لیے معاہد کر لیا ہے، مرکزی بینک کے مطابق یہ رقم اب جلد پاکستان کو موصول ہو جائے گی۔
عالمی ادائیگیوں کے چینلج سے نمٹنے کے لیے پاکستان نے مالی امداد کے لیے دوست ممالک سے رجوع کیا تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ابوظہبی فنڈ سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کر جانے کی امید ہے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2EKGrWL
0 comments: