Sunday, March 10, 2019

قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 2 کشمیری نوجوان شہید
قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے ترال میں فائرنگ کرکے 2 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت جاری رکھتے ہوئے ترال میں 2 کشمیری نوجوانوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کا کہنا ہے کہ ظالم بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کی شہادت کے بعد علاقے میں غیراعلانیہ کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے تلاشی کے بہانے خواتین، بچوں کوگھروں سے نکال دیا۔

مودی سرکار کی پالیسیوں کے مطابق چلنے سے انکار کرنے والے کشمیری اخبارات کے اشہتارات بند کر دیے گئے، تاہم اخبارات نے مودی سرکار کے دباؤ میں آنے سے انکار کر دیا۔

اس سے قبل گزشتہ ہفتے قابض بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلواما میں فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کردیا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2T0W7KU

0 comments:

Popular Posts Khyber Times