Monday, March 18, 2019

پارلیمانی جماعتوں کی مشاورتی کانفرنس 28 مارچ کو طلب

پارلیمانی جماعتوں کی مشاورتی کانفرنس 28 مارچ کو طلب
حکومت نے دہشت گردی کے خلاف قومی لائحہ عمل پرعملدر آمد کے لئے مشاورت کے سلسلے میں پارلیمانی جماعتوں کی کانفرنس اس ماہ کی 28 تاریخ کو طلب کرلی ہے۔

اس سلسلے میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر آج تمام پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کو خطوط ارسال کردئیے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس کے انعقاد کا مقصد نیشنل ایکشن پلان کے مقاصد کو اجاگر کرنا ہے جس میں پاکستان کی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لئے استعمال کرنے کی اجازت نہ دینا شامل ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان دہشت گردی کے معاملے پر قومی اتفاق رائے کا عکاس ہے خط میں کہا گیا ہے کہ ایکشن پلان پرعملدرآمد ملک کے وسیع مفاد میں ہے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2ULW1Zi

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times