Sunday, March 31, 2019

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 یو پی جی طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 یو پی جی طیارہ جودھ پور میں گر کر تباہ
جنگی جنون میں مبتلا بھارتی حکومت ایک جانب اپنی فوجی طاقت کے حوالے سے بڑھکیں مار رہی ہے تو دوسری جانب اس کے طیاروں کا حال ہے کہ وہ سوکھے پتوں کی طرح گرتے ہی جارہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کے ایک پائلٹ والے مگ 27 یو پی جی طیارے نے راجستھان کے شہر جودھ پور میں واقع ایئر بیس سے معمول کے مطابق اڑان بھری لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ زمین بوس ہونے سے قبل پائلٹ اس میں سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران بھارتی فضائیہ کے 4 طیارے حادثات کی نذر ہوچکے ہیں، 3 ہفتوں قبل راجستھان میں ہی بھارتی فضائیہ کا مگ 21 گر کر تباہ ہوگیا تھا،اس سے علاوہ فروری میں پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ نے بھی بھارت کے 2 طیاروں کو مار گرایا تھا۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2JTwiwY

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times