Friday, March 29, 2019

چوتھا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف

چوتھا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف
چوتھے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دے دیا، گلین میکسویل نے 98 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے جانے والے چوتھے ون ڈے میچ میں کینگروز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے اور گرین شرٹس کو جیت کے لیے 278 رنز کا ہدف دیا، عماد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 56 رنز پر گری، ایرون فنچ 39 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے، عثمان خواجہ 62 رنز بنا کر یاسر شاہ کا نشانہ بنے، شان مارش 5 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

ہینڈکومب 7 اور اسٹونس 2 رنز بناسکے، ابتدائی پانچ وکٹیں 140 رنز پر گرنے کے بعد گلین میکسویل اور ایلکس کیری نے شاندار پارٹنر شپ بنائی اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔

میکسویل نے شاندار 98 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ایلکس کیری 55 رنز بنا کرآؤٹ ہوئے، پاکستان کے عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

قبل ازیں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ دبئی میں کھیلا جارہا ہے۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کپتان شعیب ملک انجری کے سبب چوتھے ون ڈے سے باہر ہوچکے ہیں، ان کی جگہ عماد وسیم ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ شعیب ملک کی جگہ سعد علی ڈیبیو کریں گے جبکہ امام الحق کی جگہ اوپنر عابد علی بھی ڈیبیو کریں گے۔

مہمان ٹیم آسٹریلیا کو پاکستان کے خلاف سیریز میں 0-3 کی برتری حاصل ہے۔ آسٹریلیا نے دو روز قبل پاکستان کو تیسرے ون ڈے میچ میں 80 رنز سے شکست دے کر ون ڈے سیریز اپنے نام کی تھی۔

مہمان ٹیم کے کپتان نے 90 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی جس میں 5 چوکے اور چھکا بھی شامل تھا، میکسویل نے بھی 55 گیندوں پر 71 رنز بنا کر آسٹریلیا کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق 46، عماد وسیم 43، عمر اکمل 36 اور شعیب ملک 32 رنز بنا کر نمایاں رہے تھے۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2CJyu3X

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times