
سرے کاؤنٹی کی جانب سے کھیلنے والے نوجوان بلے باز ول جیک نے لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری اسکور کی۔
آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں ول جیک نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور انہوں نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل ہیں۔
8⃣ fours
— Surrey Cricket (@surreycricket) March 21, 2019
1⃣1⃣sixes including six in an over@wjacks9' 100 in 25 balls against @lancscricket ? pic.twitter.com/HKwfv4RXfq
ول جیک کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25 گیندوں پر سنچری بنا لوں گا۔
سرے کاؤنٹی کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سابق انگلش بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور میں آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔
? off just 2⃣5⃣ balls, including 6⃣ sixes in an over! ?
— ICC (@ICC) March 21, 2019
We caught up with @Wjacks9 after the @surreycricket youngster became the first player to hit a century in a T10 game, against @lancscricket today at the @ICCAcademy! pic.twitter.com/qJGA8LF4Ad
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2U267rB
0 comments: