
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پریڈ میں خصوصی مہمانوں میں آذربائیجان کے وزیر دفاع، بحرین کے آرمی چیف بھی شامل ہیںجبکہ ان کے علاوہ عمان کے سرکاری حکام بھی پریڈ میں خصوصی شرکت کریں گے۔
آذربائیجان کے وزیردفاع کرنل جنرل ذاکرحسن اوف اور بحرین فوج کے کمانڈر جنرل شیر محمد بن عیسیٰ الخلیفہ بھی تقریب میں شریک ہونگے۔ جس میں ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد یوم پاکستان پریڈ میں مہمان خصوصی ہونگے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کیا گیاہے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہناتھا کہ پریڈ میں پریڈ میں آذربائیجان، بحرین،سعودی عرب، سری لنکا کے دستے شریک ہونگے اور یوم پاکستان کی پریڈ کا سلوگن ”پاکستان زندہ باد“ہوگا۔
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ ترکی کے ایف 16 اور چین کے جے 10 طیارے فضائی کرتب دکھائیں گے، آذربائیجان، بحرین، سعودی عرب اورسری لنکا کے پیراٹروپرز فری فال جمپ کا مظاہرہ کریں گے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HsPuyF
0 comments: