Sunday, March 3, 2019

جے ایف 17 تھنڈر کی مانگ اور مقبولیت میں اضافہ

جے ایف 17 تھنڈر
پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارت کے دو مگ طیارے مار گرائے ہیں اور یہ آپریشن پاکستان کے مایہ ناز طیارے جے ایف تھنڈر نے کیا جس کے بعد اب پاکستانی طیارہ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔

صحافی انعام اللہ خٹک نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ”بھارت کے دو مگ 21 گرانے کے بعد دس ملکوں کی ایئر کرافٹ انڈسٹری نے پاکستان کے جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی ظاہر کر دی ہے ، شاباش تھنڈر ،۔“

 

یاد رہے کہ پاکستان نے بھارت کے دو طیارے گرائے جس میں سے ایک کا ملبہ پاکستان کی حدود میں گرا اور ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا جسے وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت اور امن کے قیام کیلئے بھارت کو فوری واپس کرنے کا اعلان کیا اور اس پر عملدرآمد بھی کر دیا گیا ہے ۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2tOC8F5

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times