Thursday, March 21, 2019

بہاولپور کالج کے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بہاولپور کالج کے پروفیسر کو قتل کرنے والے طالبعلم 15 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
بہاولپور کے گورنمنٹ ایس ای کالج کے پروفیسر خالد حمید کو قتل کرنے والے طالبعلم ملزم کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پندرہ روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

مقتول کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ‏کالج میں فن فیئر کا معاملہ تھا،جسے رکوانے کیلئے والد کو قتل کیا گیا۔

بہاولپور پولیس نے ملزم خطیب حسین کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو 15روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ ملزم پر 302 سمیت دہشت گردی کی دفعات شامل ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز گورنمنٹ ایس ای کالج میں ملزم خطیب نے شعبہ انگلش کے پروفیسر خالدحمید کو امتحانی کاپیاں چیک کرتے ہوئے چھریاں مار کر قتل کردیا تھا۔ پولیس ملزم کو دہشت گردی کی عدالت سے لے کر روانہ ہوگئی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Wbe6jy

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times