
کشمیرکمیٹی کے چیئرمین سید فخرامام کی سربراہی میں پاکستانی وفد چارروزہ کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ پاکستانی وفد فورم کو بھارت کی طرف سے پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی مسلسل خلاف ورزی سے متعلق آگاہ کرے گا جس کے نتیجے میں خطہ جنگ اور تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا۔
وفد کے ارکان مسلم ممالک کے پارلیمانی رفقا کو حالیہ بھارتی جارحیت کے تناظر میں خطے میں امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پاکستان کی پارلیمنٹ اورحکومت کی طرف سے کئے گئے اقدامات پر بھی اعتماد میں لیں گے۔ سپیکر قومی اسمبلی کی ہدایات پر کانفرنس کے ایجنڈے کے نکات میں دو قراردادیں شامل کی گئی ہیں۔
ان میں سے ایک قرارداد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال جبکہ دوسری زیر تسلط اورشورش زدہ علاقوں میں مسلمان خواتین اور بچوں کے تحفظ سے متعلق ہے۔ وفد امت مسلمہ پربھی زور دے گا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال اور عالمی و علاقائی امن و استحکام پر اس کے سنگین اثرات کا نوٹس لے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2NUGMdI
0 comments: