
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سول ایوارڈ کے لیے 127 ناموں کی فہرست جاری کردی، جس میں 18غیرملکی بھی شامل ہیں۔
صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی 23 مارچ کو فہرست میں شامل افراد کو ایوارڈ دیں گے۔
سابق کپتان وسیم اکرم، وقاریونس، کرکٹریاسرشاہ، گلوکار سجاد علی اورعطااللہ خان عیسیٰ خیلوی، فلم اسٹار بابرہ شریف، ریماخان، مہوش حیات، شبیرجان، افتخارٹھاکر فہرست میں شامل ہیں۔
نیوزکاسٹرعشرت فاطمہ، اینکرارشد شریف اور تاجرعقیل کریم ڈھیڈی بھی فہرست میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال 16 مارچ 2018 کو صدر مملکت ممنون حسین نے یوم پاکستان (23 مارچ) کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والی 141 شخصیات کے لیے سول ایوارڈ کا اعلان کیا تھا۔
ایوارڈ وصول کرنے والوں میں کئی بین الاقوامی شخصیات بھی شامل تھیں جن میں کیوبا کے آنجہانی صدر فیڈل کاسترو، جاپان کے کیمی ہایڈ، بوسنیا کے حارث سلاجیگ اور کوریا کے ڈاکٹر سونگ جونگ شامل تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Tv4vHB
0 comments: