Friday, March 29, 2019

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے اضافے کی تجویز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے اضافے کی تجویز
اوگرا نے یکم اپریل سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کر دی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی گئی سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے 17 پیسے اور مٹی کا تیل 6 روپے 65 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6 روپے 50 پیسے اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ وزیر اعظم عمران خان کریں گے جبکہ 31 مارچ کو وزارت خزانہ آئندہ ماہ کے لیے ان قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی سمری اگر منظور ہوجاتی ہے تو ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 11 روپے 17 پیسے اضافے سے 111 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 122 روپے 60 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت 11 روپے 91 پیسے کے بعد 92 روپے 89 پیسے سے بڑھ کر 104 روپے 80 پیسے ہوجائے گی۔



from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2HMJzFO

Related Posts:

0 comments:

Popular Posts Khyber Times