
ٹی سی کینڈلر(دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس)کی جانب سے ہر سال دنیا بھرسے 100 خوبصورت اورپُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی جاتی ہے۔ رواں سال بھی ٹی سی کینڈلرنے سال 2019 کے لیے دنیا بھرسے 100 خوبصور ت اور پُرکشش چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں پاکستانی اداکارفواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اورگلوکارہ مومنہ مستحسن کو بھی خوبصورت چہروں کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
پاکستانی اداکاروں کے ساتھ اس فہرست میں کورین اداکار لی من ہو، برطانوی اداکارایان سمر ہالڈر، ایما واٹسن، شاہ رخ خان، سلمان خان، ٹام کروز، زیک ایفرون سمیت شوبز کی دنیا کے بڑے بڑے نام شامل ہیں۔ ٹی سی کینڈلر نے اس فہرست کو انسٹاگام پر شیئر کیا ہے تاہم ووٹنگ کے نتائج کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ کون سا اداکار کس نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس بھی اس فہرست میں پاکستانی اداکار فواد خان اورعمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔
from سچ ٹی وی اردو - تازہ ترین خبریں https://ift.tt/2Tllmrt
0 comments: